تازہ ترین

Tuesday, April 28, 2020

غزلیات کی تشریح || دہن پر ہیں گمان کیسے کیسے || حیدر علی آتش|| Class 10th Urdu Notes


Hyder Ali Aatish Gazal
اشعار کی تشریح:- حیدر علی آتش
1 دہن پر ہیں گمان کیسے کیسے
کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے 
تشریح: آتش اس شعر میں فرماتے ہیں کہ جب میں اپنے محبوب سے ملا تو اس کے لبوں کی حرکات مجھے اندازہ ہوگیا  کہ وہ  میرے  بارے میں کئی غلط فہمیوں کا شکار ہیں اور اسکے دل میں   کئی گلے شکوے ہیں جن کو کو کھل کر بتا نے سے قاصر ہیں ۔
2: زمین چمن گل کھلاتی ہے کیا کیا
بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے 
تشریح: آتش اس شعر میں فرماتے ہیں کہ یہ دنیا انوکھی ہےایک طرف  اس  دنیاکی حسین و جمیل  چیزیں فتنوں اور فسادات کو جنم    دیتے ہیں دوسری طرف انقلابات  ان کا سد باپ کر دیتے ہیں۔
3: نہ گور اسکندر نہ ہے قبر دارا 
مٹے ہے نامیوں کے نشان کیسے کیسے 
تشریح: آتش اس شعر میں  دنیا کے اعظیم فاتح بادشاہوں کی مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ  یہ دنیا فانی  ہے یہ شہرت یہ دولت سب  کچھ فنا ہونے والا ہے ۔یہاں نامور بادشاہ  اسکندر اور داراؔ بھی  تھے   جو دنیا کو فتح کرنے کا اعظم رکھتے تھے مگر وہ بھی یہاں ہمیشہ نہ رہ  سکے ،آج انکے قبور کے نشان تک نہیں ملتے  جیسے کبھی  آئے ہی نہیں تھے اس دنیا میں ۔
4 دل و دیدہ اہل عالم میں گھر ہے
تمہارے لئے ہیں مکاں کیسے کیسے 
تشریح: آتش اس شعر میں اپنے محبوب سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں کہ  اے میرے محبوب تم نے اپنے حسن و جمال کی وجہ سے دنیا کے لوگوں کے دلوں میں اپنا دائمی گھر بنایا ہے ،اسلئے اب  تم  نے مجھ سے  بے رخی ا ختیا ر کی ہے ۔
غم و غصہ رنج و اندوہ  و حرماں
ہمارے بھی مہربان کیسے کیسے 
تشریح: آتش مقطع میں فرماتے ہیں کہ میں  نےاپنی ساری زندگی رنج و غم میں ہی گز اری ہے ایسا لگتا ہے کہ  یہ مجھ پر مہربان ہو چکے ہیں اسلئے میرا ساتھ نہیں چھوڑ تے ہیں ۔ 

 جواب:: شاعر نے غم و غصہ رنج و اندوہ کو اپنے مہربانوں میں اسلئے شمار کیا ہےکیوں کہ  یہ وہ چیزیں ہے جو شاعر کے ساتھ ہمیشہ رہے ہیں  اور کبھی ساتھ نہیں چھوڑا ۔

سوالات:

س1:- اس غزل میں اس شعر کی نشاندہی کیجیے جس میں انسان کی نا ثباتی کا ذکر ہے؟

جواب: نہ گور اسکندر نہ ہے قبر دارا                   مٹے ہے نامیوں کے نشان کیسے کیسے

سوال2:-       شاعر نے غم و غصہ رنج و اندوہ کو اپنے مہربانوں میں کیو ں شمار کیا ہے؟


1 comment:

  1. online casino game guide
    Casino online games review | Online Casino dental implants Game Guide jancasino for UK players | Online Casino Game Guide and How to wooricasinos.info Play Online Best Online Casino: Mr GreenJackpot Casino💸 Best 출장샵 Online Casino: Mr goyangfc Green💸 Best Online Casino: Mr Green

    ReplyDelete