ا ب ج د اسکنڈری اسکول سری نگر
امتحانی پرچہ برائے (Pre-G.Test) - جماعت دہم
مضمون: اردو | کل نمبرات: ۵۰ | وقت: ۲:۱/۲ گھنٹے
حصہ الف
سوال ۱: درج ذیل عبارت کو غور سے پڑھنے کے بعد اس کے آخر پر دی گئی خالی جگہوں کو اسی سے چن کر منا سب الفاظ سے پر کیجئے (۲)
رضیہ سلطان با قاعدہ دربار لگاتی تھی ۔ اس نے برابری اوربھائی چارے کو عام کیا ۔ رضیہ سلطان نے حکومت کے اختیارات کوچالیس امیروں میں بانٹا جس سے وہ ملکی معاملات میں مشورہ کرتی تھی ۔اس نے" میرآخور" کا سب سے بڑا عہدہ ایک حبشی غلام ”یاقوت"کو دیا کیونکہ وہ ایمان دار اور جفاکش تھا ۔ یہ اہم عہدہ اب تک صرف ترک امیروں کو ملتا تھا ۔ یہ بات ترک امیروں کو پسند نہیں آئی ۔ انھوں نے رضیہ کو تخت سے اتارنے کی سازش کی ۔
(i) رضیہ سلطان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔در بار لگاتی تھی ۔
(ii) اس نے حکومت کے اختیارات کو ..۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امیروں میں بانٹا۔
(iii) "میرآخور" کا بڑا عہدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو دیا گیا۔
(iv) رضیہ سلطان نے برابری اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو عام کیا۔
سوال ۲: دی گئی عبارت کو غور سے پڑھنے کے بعد آخر پر دئیے گئے سوالا ت کے مختصرجواب لکھئے ۔ (۴)
بارش کا پانی قدرتی طور پر صاف ستھرااور پینے کے قابل ہوتا ہے۔ جب وہ زمین پر بہتا ہے تو نالوں کی شکل میں بہتا ہوا تالابوں میں جمع ہو جاتا ہے ۔ اس پانی میں مٹی کے ذرات ، نمکیات اور دوسرے مادے بھی شامل ہو جاتے ہیں ۔ اس وجہ سے یہ پانی گدلاہو جاتا ہے اور پیچش ، قبض ، پیٹ کا درد اور ہیضہ جیسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں ۔ آلودہ پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے ایسے جوش دے کرٹھنڈا کریں اور چھان کر کسی صاف برتن میں رکھیں ۔
(i) بارش کا پانی قدرتی طور پر کیسا ہوتا ہے؟
(ii) بارش کا پانی جب زمین پر گرتا ہے تو کہاں جاتا ہے؟
(iii) اس پانی میں کون سی چیز یں شامل ہو جاتی ہیں۔
(iv) آلودہ پانی پینے سے کیا ہو جاتا ہے؟
حصہ ” ب “
سوال ۳: درج ذیل الفاظ میں سے دو کو جملوں میں اس طرح استعمال کیجئے کہ ان کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے ۔ (۲)
(i) کتاب۔ (ii) دنیا۔ (iii) چاند -
سوال ۴: درج ذیل الفاظ کو جملوں میں اس طرح استعمال کیجئے کہ ان کاواحد یا جمع ہونا واضح ہو جائے ۔ (۲)
(i) عورتیں۔ (ii) ورق۔
سوال ۵: دیئے گئے حروف میں سے صرف دو کی تعریف کیجئے اور مثالیں بھی دیجئے ۔ (۳)
(i) حروف جار۔ (ii) حروف اضافت (iii) حروف عطف ۔
سوال ۶: ہدایات کے مطابق جواب لکھئے ۔ (۳)
(الف) اسلم کھیلتا ہے" اس جملے میں لفظ ' اسلم کیا ہے؟
(i) صفت ۔ (ii) فاعل (iii) مفعول۔ (iv) فعل
(ب) تاج محل بہت خوبصورت ہے" اس جملے میں لفظ ” خوبصورت کیا ہے؟
(i) فاعل ۔ (ii) صفت ۔ (iii) مفعول۔ (iv) ضمیر
(ج) "درزی کپڑے سیتا ہے" اس جملے میں لفظ ” درزی "کیا ہے؟
(i) صفت ۔ (ii) فاعل ۔ (iii) مفعول ۔ (iv) فعل
سوال ۷: درج ذیل محاورات میں سے صرف دو کو جملوں میں استعمال کیجئے ۔ (۲)
(i) آسمان ٹوٹ پڑنا ۔ (ii) آگ بگولہ ہونا۔ (iii) پالا پڑنا ۔
سوال ۸: کسی ایک جملے کی ترکیب نحوی کیجئے اور جملے کا نام بھی لکھئے ۔ (۳)
(i) بشیر نادان ہے (ii) حامد نے روٹی کھائی۔
حصہ" ج "
سوال ۹: درج ذیل اصناف میں سے کسی ایک صنف پر نوٹ لکھئے ۔ (۴)
داستان ناول افسانہ انشائیہ
سوال ۱۰: درج ذیل اشعار میں سے صرف دواشعار کی تشریح کیجئے اور شاعر کاحوالہ بھی دیجئے ۔ (۴)
(i) پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا تئیں / معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دُور تھا۔
(ii) نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارا / مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
(iii) آگے آتی تھی حال دل پرہنسی / اب کسی بات پر نہیں آتی
(iv) نہ تھا میں معتقد اعجاز مے کا / بڑی مشکل سے منوایا گیا ہوں
سوال ۱۱: صرف چارسوالوں کے جواب لکھئے ۔ (۶)
(i) ملک صادق کون تھا اور شہزادے کے ساتھ ان کا کیا رشتہ تھا ؟
(ii) لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے حجن کون کون سی چیز میں اپنے پاس رکھتی تھی؟
(iii) پنڈت چندر دھر اپنے پیشے سے کیوں بیزار تھے ؟
(iv) خوشامدی میں کیا کیا عیب ہوتے ہیں ؟
(v) فرش پر پتھر ہٹانے کے بعد شہزادے نے زمین کے اندر کیا دیکھا؟
(vi) صالح زندگی کی تعمیر کے لیے اقبال نے کس بات کو ضروری قرار دیا ہے؟
(vii) مولانا حانی نے عملی میدان میں کون سی دو یادگاریں چھوڑی ہیں؟
سوال ۱۲: درج ذیل ادباء میں سے کسی ایک کے حالات زندگی تحریر کیجئے۔ (۴)
میرامن ۔ سرسید احمد خان منشی پریم چند
سوال ۱۳: اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھئے جس میں اسے پڑھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کو د میں حصہ لینے کی نصیحت کی گئی ہو ۔ (۴)
(یا)
اپنے اسکول کے سربراہ کے نام ڈسچارج سرٹیفکیٹ اجرا ءکر نے کے لئےدرخواست لکھئے ۔
سوال ۱۴: دیئے گئے عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون لکھتے ۔ (۷)
(i) جنگلات کے فائدے ۔ (ii) تعلیم نسواں ۔